واپڈا ہائیڈرو یونین نے مطالبات کے حق میں یوم احتجاج منایا

              واپڈا ہائیڈرو یونین نے مطالبات کے حق میں یوم احتجاج منایا

  

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام "یوم احتجا ج" منایا گیا  اس موقعہ پرایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم  اور  وفاقی وزیر برائے توانائی سے پْرزور مطالبہ کیا گیا کہ پچاس فیصد خالی آسامیاں پر کی جائیں، لائن سٹاف کی شدید کمی کو فوری دور کیا جائے اور موسم برسات میں  لائن سٹاف کے کام کی زیادتی کے پیش نظر اْن کے کام پر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ خورشیداحمد بزرگ مزدور  راہنماء آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین نے تمام لائن سٹاف سے پْرزور اپیل کی کہ وہ کام پر سیفٹی کے اْصولوں پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنائیں اور سیفٹی کے اْصولوں کے بغیر ہر گز کام نہ کریں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -