شجر کاری مہم،وزیر جنگلات 9ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کریں گے

شجر کاری مہم،وزیر جنگلات 9ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کریں گے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آئندہ ہفتے شجرکاری مہم کے ضمن میں 9 ڈویڑنزل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ سبطین خان دورہ کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ وزیر جنگلات ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ اپنے طوفانی دوروں کے دوران سبطین خان مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائیں گے جبکہ اضلاع میں اب تک کی جانے والی شجرکاری کے نتائج کا جائزہ بھی لیں گے۔ وزیر جنگلات 14 اگست کو پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے افسران کو مختلف ٹاسک بھی سونپیں گے۔

  سبطین خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹز کا طوفانی دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کی تحسین کی اور شجرکاری مہم میں ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سبطین خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن کے مطابق 2023 تک عوام کو گرین پنجاب کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع اور سائٹس کے سرپرائز دورہ جات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری آئندہ نسلوں کی بقا کی ضامن ہے۔ اس تناظر میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کو میگا ایونٹ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -