بین المسالک ہم آہنگی، رواداری وقت کا اہم تقاضہ ہے،طاہر رضا
لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور برداشت وقت کا اہم تقاضہ ہے، ایوانِ اوقاف سے اتحاد بین المسلمین " امن وفود" کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مقامی عمائدین اور مذہبی قائدین کے ساتھ اجلاس ومیٹنگز کیلئے پنجاب بھر کے کمشنر ز صاحبان کوسیکرٹری اوقاف و مذہبی امورپنجاب کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ امن وفود کے یہ اجلاس اور اجتماعات محرم الحرام کے دوران قیام امن میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ”امن وفود“ اگست2021 کو ایوان اوقاف لاہور سے روانہ ہوں گے، جس میں گروپ ون مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار کی قیادت میں گوجرانوالہ، راولپنڈی،گروپ ٹوسیّد محمد عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد کی قیادت میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ا ور گروپ تھری مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی سابق صوبائی خطیب اوقاف پنجاب کی سربراہی میں فیصل آباد اورسرگودھا روانہ ہوں گے۔