عمران خان،مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،حنا پرویز

عمران خان،مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مودی کے جیتنے کی دعائیں نوازشریف نے نہیں عمران خان نے مانگی تھیں۔ستر سالوں میں عمران خان جتنا لاچار وزیراعظم قوم کو نہیں ملے گا۔میاں نواز شریف کو نوٹس بھیجنے کی بات کرنے والے سب سے پہلے ٹرمپ سے مل کر کشمیر بیچنے والے عمران خان کو نوٹس بھیجیں۔ یہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ مریم نواز ایک مقبول ترین لیڈر ہیں۔اسی خوف سے عمران خان نے گنڈاپور کو گالم گلوچ،دھاندلی اور فائرنگ کے لئے استعمال کیا۔

۔آزاد کشمیر میں عمران خان نے حکومت بنانی نہیں چوری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے 2018 کے الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھائے اور اب تک عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، باغ کے حلقہ 16 میں ہمارے امیدوار کے ووٹوں سے بھرے بیلٹ باکس جنگل سے برآمد ہوئے۔ پی ٹی آئی کو 25 جولائی سلیکشن ڈے کے طور پر مبارک ہو۔