نوجوان ڈاکٹروں کا استحصال قابل مذمت ہے،اشرف نظامی

نوجوان ڈاکٹروں کا استحصال قابل مذمت ہے،اشرف نظامی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹروں کی ایڈہا ک بنیا دوں پر ہسپتالوں میں تقرری کے طریقہ کا ر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز میں بیورکریسی کے مبینہ سفارشی اور مالی اثرو رسوخ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کے استحصال اور زیادتی کی شد ید مذمت کرتے ہیں۔تقرری کیلئے ایم بی بی ایس کے علاوہ میٹرک اور ایف ایس سی میں فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ ڈویژن کا اندراج اور اس کی بنیاد پر میرٹ لسٹ بنا نا ناقا بل فہم اور مضحکہ خیز عمل ہے کیونکہ موجودہ پالیسی کے تحت ہر ڈاکٹر پہلے ہی میٹرک اور ایف ایس سی کی بنیاد پر ایم بی بی ایس میں داخلے کا اہل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی،جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم،ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹرسلمان کاظمی اور ڈاکٹر عمار انورنے نوجوان ڈاکٹروں کے وفدسے گفتگو میں کیا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -