گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فارگیو نیس سنٹر قائم کیا جائے گا

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فارگیو نیس سنٹر قائم کیا جائے گا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ نفسیات میں فارگیونیس ایجوکیشن اینڈ پریکٹس یونٹ کے لئے یونٹ قائم کیا جائے گا یہ یونٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہو گا،جو”فارگیونیس سائیکالوجی اورپریکٹس“ کے بارے میں سرٹیفکیٹ کورس متعارف کروائے گایہ یونٹ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف فارگیونیس کے اشتراک سے کام کرے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ فارگیونیس ہمیں غصے، ناراضگی، تلخی اور تباہ کن طرز عمل سے آزاد کرتی ہے، یہ تباہ کن رویے کی بڑھتی ہوئی سطح خود کشی اور خود کو اور دوسرں کو نقصان پہنچانے جیسے عوامل کا باعث بنتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور یونیورسٹی اس طرح کے مسئلوں کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں اس شعبے میں صرف چند ماہر نفسیات موجود ہیں۔فارگیونیس یونٹ مزید ماہرین کو تربیت دے گا اور مختلف تنظیموں کو مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔یونیورسٹی ا فار گیونیس کے سائنسی طریقوں پر مبنی نصاب تیار کرے گی یہ کورس لوگوں کو روزگار اور کیریئر کی کامیابی کے لیے تربیت فراہم کرے گا۔

بلکہ انسانیت کی خدمت کے لئے بھی تیار کرے گا۔ کورس کا آغازرواں سال کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -