گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ 

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ 

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس  میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے میکانزم کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر بھر میں گراں فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور کہا کہ بھاری جرمانے عائد کریں اور مقدمات کا اندراج کریں۔دریں اثناء ڈی سی  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی لاروا کو لازمی چیک کریں۔گھروں کی چھتوں، ائیر کولرز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملے فوری تلف کیا جائے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ٹائر شاپس پر اگر ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی جاتی ہے تو دکان مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے گوالمنڈی گالز کالج کا دورہ کیا۔لاہور میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے گوالمنڈی گرلز کالج میں پودا لگایا۔کالج پرنسپل اور دیگر سٹاف نے بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -