غریبوں کے کام آناہی زندگی  کا مقصد ہے،وقار میاں 

    غریبوں کے کام آناہی زندگی  کا مقصد ہے،وقار میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین خدمت میں عظمت ٹرسٹ (رجسٹرڈ) وقار احمد میاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور سفید پوش طبقے کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے خصوصی طور پر قربانی کا انتظام کیا گیا اور مستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، زندگی کا مقصد ہی اوروں کے کام آنا انسانیت سے پیار کرنا اور رنگ نسل قوم قبیلے سے بالاتر ہوکر دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے  اس موقع پر ڈاکٹر فرخ یونس، عامر ندیم، میاں عامر نوید میاں، حافظ محمد فیروز یوسف، محمد ابراہیم یوسف، محمد وسیم، محمد شریف بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -