بداخلاقی کے ملزموں کو سخت ترین   سزائیں دلوائیں گے،سارہ احمد

 بداخلاقی کے ملزموں کو سخت ترین   سزائیں دلوائیں گے،سارہ احمد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جوہر ٹاؤن میں بداخلاقی کی کوشش کا شکار 6سالہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔انہوں نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بیورو کی ٹیم کے ہمراہ لوگوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ سارہ احمد نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اوراسے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -