مایوس کن کارکردگی، آل ورلڈ گوندل اتحاد کی سپریم کونسل تحلیل
لاہو(پ ر)گوندل برادری کی سب سے بڑی اور نمائندہ تنظیم آل ورلڈ گوندل اتحاد کی مرکزی سپریم کونسل تحلیل،بانی آل ورلڈ گوندل اتحاد سجاد احمد گوندل نے ناقص اور مایوس کن کارکردگی پر مرکزی سپریم کونسل کو تحلیل کر دیا،سپریم کونسل کی ابتدائی 14 ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پورے سال میں 12 کی بجائے صرف 3 اجلاس منعقد کروائے گئے۔ اس دورانیہ میں برادری کی فلاح و بہبود کی بجائے ایک دوسرے کے ذاتی تعلقات کو فروغ اور ترجیح دی گئی۔سپریم کونسل کے ارکان کے انتخاب میں صرف منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا کی چند تحصیلوں کو مدنظر رکھا گیا اور دیگر شہروں میں بسنے والے تمام گوندل بھائیوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔تنظیم کے ضابطہ اخلاق کے نام پر پیش ہونے والے آئین (جو کہ چند افراد نے بغیر کسی قانونی رائے اور مشاورت کے گھر بیٹھ کر ہی لکھا) اس پرچیئرمین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بحث سے عاری آئینی مسودہ پر ارکان کے عارضی دستخط لئے گئے اس لئے بانی آل ورلڈ گوندل اتحاد کی جانب سے آل ورلڈ گوندل اتحاد کی سپریم کونسل کو تحلیل کر دیا گیا اور نئی سپریم کونسل کے انتخاب کے اختیارات مرکزی چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد اطلس گوندل نمبر دار کو تفویض کر دئیے گئے