لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کی جگہ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ تھری تشکیل
لاہور (اپنے نمائندسے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کو ختم کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ تھری تشکیل دے دیا۔نئے ڈائریکٹوریٹ میں مصطفی ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سکیموں کے معاملات دیکھے جائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ تھری کے افسران لینڈ ڈویلپمنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ ایک ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرے گا۔نئے ڈائریکٹوریٹ میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ کاکام کریں گے، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء بھی تعینات کیاجائے گا۔