استقلال پارٹی کا 21واں یوم تاسیس 30جولائی کومنایاجائیگا

استقلال پارٹی کا 21واں یوم تاسیس 30جولائی کومنایاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این ایل آئی) استقلال پارٹی کا21واں یوم تاسیس 30جولائی بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ بار میں منایا جائیگا، اس سلسلہ میں استقلال پارٹی کی قومی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی عہدیداران و کارکنان شمولیت کرینگے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی استقلال پارٹی کے 21سال مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے اس موقع پر استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی کا کہنا ہے کہ استقلال پارٹی کو 21سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس میں کارکنوں کی محنت، جذبہ، حوصلہ اور استقامت سب سے اہم رہی ہم ان کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔