اعظم کلاتھ مارکیٹ کے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے،زمان نصیب

اعظم کلاتھ مارکیٹ کے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت اجلاس میں تاجر رہنماوں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، ملک اکرام کلو، چاچو امجد اور اشفاق عرف شاقی نے خصوصی شرکت کی۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب نے تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تا جر و ں کے مشکلات اور مسائل زدہ ماحول سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ مارکیٹ کے دیرینہ اور شدید نوعیت کے مسائل کو حل کرکے سازگار حالات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تاجر بھائیوں کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہماری کاوشیں تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہیں گی اورو ہ وقت دور نہیں جب ہر طرف خوشحالی کا راج ہو گا،انہوں نے کہا بہترین معاشی پالیسیوں سے ملک آگے جارہا ہے۔