ملک میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں اضافہ

ملک میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر1.627 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 37.34 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 1.185 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2021 میں آئرن اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر121.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 22.91 فیصدزیادہ ہے، جون 2020 میں آئرن اور اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر98.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مالی سال 2019 میں آئرن اور سٹیل  سکریپ کی درآمدات کاحجم 1.155 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -