موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے ریونیو میں  98 فیصد اضافہ 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے ریونیو میں  98 فیصد اضافہ 

  

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے 30 جون 2021 کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے صف اول کے ڈیجیٹل بینک کے طور پر مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو مجموعی ریونیو میں 98 فیصد اضافے کے ساتھ مزید مستحکم بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی،بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 14601 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک نے کرونا سے منسلک غیریقینی حالات کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں تمام شعبوں کے اندر کامیابی سے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ انڈسٹری میں 50 ہزار روپے کی اوسط کے برخلاف، ایم ایم بی ایل کی پہلی ششماہی کے دوران کا اوسط لون ٹکٹ 168,000 روپے رہا اور اسکے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بینک کے بنیادی بینکنگ ریونیو میں 80 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برانچ لیس بینکنگ کا ریونیو اسی مدت کے دوران 27 فیصد بڑھا۔ اسی طرح، بنیادی اور برانچ لیس بینکنگ کا قبل از ٹیکس منافع 467 فیصد اور 285 فیصد بالترتیب بڑھا۔ 

مزید :

کامرس -