ڈاؤلینس نے ’بیسٹ اومنی چینل کیمپین2021‘جیت لیا

ڈاؤلینس نے ’بیسٹ اومنی چینل کیمپین2021‘جیت لیا

  

کراچی(پ ر)  ڈاؤلینس پاکستان کی ہوم اپلائنسز مارکیٹ میں ٹیکنالوجی لیڈر ہے جس نے حال ہی میں، شرکت کرنے والے تمام بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے،پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز(پی ڈی اے)2021کی تقریب میں ”بیسٹ اومنی چینل کیمپین ایوارڈ“ جیت لیا ہے۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ڈاؤلینس کو پی ڈی اے کی تقریب میں تسلیم کیا گیا ہے۔ سنہ 2021ء میں بھی اِس نے، پہلی مرتبہ اِس پروقار فورم میں، شرکت کی تھی جب اس کے Sync کیمپین نے ’بیسٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیکیشنز ایوارڈ‘ جیتا تھا۔ پروقار اعزاز ڈاؤلینس کی جدت میں برتری کا اظہار ہے  –  ایک ایسا برانڈ جو  فیچرز سے بھرپور اور توانائی کے استعمال میں بہترین کارکردگی کی حامل پروڈکٹس تیار کرنے کے لیے پہچانا جاتا ہے اور جس نے مسابقتی اور پائیداری ترقی حاصل کی ہے۔ ایوارڈ کی اِس کیٹگری نے ڈاؤلینس کی غیر معمولی 'اومنی چینل کیمپین' کو اعزاز بخشا ہے جس کا بنیادی مطلب ہے: تمام میڈیا کے ذریعے کمیونیکیشنز میں یکسانیت یقینی بنانا جدید پروڈکٹس گزشتہ برس متعارف کرائی گئیں تھیں اور اُنھیں مارکیٹ میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔۔ اور اس کے نتیجے میں کیمپین کو بھی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اِس کیمپین کے حصے کے طور پر،برانڈ نے پروڈکٹ ریویوز کے علاوہ ڈیجیٹل پی آر کیمپین اور دیگر اثاثوں سے بھی فائدہ اٹھایاتھا جس نے عوام میں پیغام کی مؤثر ترسیل یقینی بنائی جو پاکستان میں صارفین کے تمام متعلق شعبوں تک پہنچا۔

اِس اعزاز کے بارے میں ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، حسن جمیل نے کہا:”اِن نئے اور فیچرز سے بھرپورریفریجریٹرز نے ہماری پروڈکٹ رینج میں غیر معمولی ویلیو کا اضافہ کیا ہے۔ ڈاؤلینس کی عمدہ آپریشنل کارکردگی اور فوری جواب دینے والی کسٹمر کیئر کو بھی متعدد اہم بین الاقوامی فورمز پر سراہا گیا ہے جبکہ ’بیسٹ اومنی چینل‘ ایوارڈ ایک اور اعزاز ہے۔ چونکہ پاکستانی صارفین،گزشتہ 40 برسوں سے، ہمارے برانڈ پر اعتماد کرتے آئے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد زیادہ جدید ٹیکنالوجیز اور فیچرز سے اپنی پروڈکٹس کو بھرپور بنا کراْنھیں ایک بے جوڑ تجربہ فراہم کرنا ہے۔“

مزید :

کامرس -