عید قربان پر اللہ رب العزت کی ہماری نیتوں پر نظر ہے: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

عید قربان پر اللہ رب العزت کی ہماری نیتوں پر نظر ہے: وائس چانسلر گومل ...

  

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر(تمغہ امتیاز)کی زیر صدارت عید الاضحی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ڈین سمیت رجسٹرار، ڈائریکٹرز، سربراہان، اساتذہ 'انتظامی افسران اور ملازمین کی بڑی تعدادموجود تھی۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پبلسٹی آفیسر راجہ عالم زیب نے ادا کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الہی نے کہا کہ نیکی کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے اوراللہ پاک کی ذات غفور و الرحیم ہے جو ہم سے عید قربان میں کچھ نہیں لیتے بلکہ ہماری نیتوں پر ہمیں ثواب دیدتے ہیں اور ہماری قربانیوں کو قبول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی نے بہت بڑے نام پیدا کئے ہیں جو آج نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی کامیابیوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور میری خواہش ہے کہ اگر آپ کا تعاون ساتھ رہا توجلد ہی آپ لوگوں کی پوسٹوں کے انٹرویو شروع ہونگے تاکہ مستحق کو اس کا حق مل جائے اور وہ لوگ ادارے کی بہتری اور ترقی کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔ ڈاکٹر مسرور الہی نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی کا مسئلہ ہے جس کیلئے میں نے آتے ہی ایک لیٹر بھی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھا ہے تاکہ ان ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ان کے بقایا جات جلد از جلد مل جائیں۔آخر میں آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک ہو اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک آپ سمیت تمام امت مسلمہ کا ہر دن عید کی طرح خوشیوں بھرا ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ریاض بیٹنی نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ ہو وہ اپنے مروجہ قوانین کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اسی طرح ہماری گومل یونیورسٹی میں کا ایکٹ اور سٹیچیوٹس ہے جو ہمارے لئے قابل احترام اور معتبر ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -