ڈی سی کوہاٹ کا ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے دفتر کا دورہ

ڈی سی کوہاٹ کا ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے دفتر کا دورہ

  

کوہاٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان محسود نے ڈبلیو ایس ایس کوہاٹ کے عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے اپنے تمام دعوؤں کو سچ ثابت کرکے عید کے تینوں دنوں محنت اورلگن سے کام کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے منگل کے روز ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔  اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے عید کے دوران ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے کئے گئے  صفائی کے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے عید سے پہلے صفائی کے حوالے سے کئے گئے تمام دعوں کو سچ کر دکھایا۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ بذات خود عید کے تینوں دن فیلڈ پر موجود رہے اور ان کے کام کو مونیٹر کرتے رہے لیکن انہوں نے کہیں بھی کسی کام میں سٹاف کی جانب سے کوتاہی محسوس نہیں کی۔عید کے پہلے دن کی آلائشوں کو  پہلے ہی دن کامیابی سے تلف کیا گیا جس پر انھوں نے سی ای او عارف اور  ڈبلیو ایس ایس کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ ہم پر اور بھی اچھا کام کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس سے بڑھ کرکوہاٹ شہر کے لئے آنے والے وقتوں میں اچھا اور بہتر کام کرکے  دکھائیں۔  پروگرام کے آخر میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے تمام سٹاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان محسود کو سوونئیرپیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -