گرلز کالج نمبر3 میں کمپیوٹرز کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف

گرلز کالج نمبر3 میں کمپیوٹرز کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) گرلز کالج نمبر3 میں کمپیوٹرز کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف‘ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری شروع کر دی لاکھوں روپے کی ریکوری ہونے کی امید‘ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر3 کوھاٹ کو بجٹ 2020-21 میں سائنس کے سامان کی خریداری کے لیے 12 لاکھ‘ پلانٹ اینڈ مشینری کی خریداری کے لیے 8 لاکھ‘ کمپیوٹر آئٹکم کے لیے 25 لاکھ‘ فرنیچر کی خریداری کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ دیگر سامان کی خریداری کے لیے 13 لاکھ روپے بجٹ میں فراہم کیے تھے جو کہ مجموعی طور پر 68 لاکھ روپے بنتے ہیں کمپیوٹر آئٹمز کی خریداری کے حوالے سے ذرائع سے پتہ چلا کہ خریداری کمیٹی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سابقہ پرنسپل اور کلرک نے مبینہ طور پر KAPRK رولز کی خلاف ورزی کی اور مارکیٹ سے مہنگے داموں کمپیوٹر آئٹم خرید کر ادارے کو مبینہ طور پر 12 لاکھ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا اس حوالے سے میڈیا کو اپنے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی اس حوالے سے اپنی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے امید کی جاتی ہے کہ کوھاٹ میں تعینات تجربہ کار‘ محنتی اور ایماندار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور سرکل آفیسر اس کیس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے دوسری جانب اینٹی کرپشن افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کمپیوٹر آئٹمز کی انکوائری کے ساتھ ساتھ سائنس کے سامان کی خریداری‘ پلانٹ اور مشینری‘ فرنیچر اور دیگر سامان کے لیے ملنے والے 43 لاکھ سے خریدے گئے سامان اور بلز کی بھی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔