تخت بھائی،گھر خالی کرنے کا تنازعہ،فائرنگ سے ایک زخمی

  تخت بھائی،گھر خالی کرنے کا تنازعہ،فائرنگ سے ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  شیرگڑھ پولیس اسٹیشن کے حدود سید کریم بانڈہ  میں گھر خالی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی مردان منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ دیا مقتول کے ورثاء نے مشتعل ہوکر لاش کو شاہراہ مالاکنڈ پر رکھ کر گل سی این جی کے مقام پر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے آدھے گھنٹے تک بند رکھا خبر ملتے ہی اے ایس پی تخت بھائی محمد قیس خان،ایس ایچ او شیر گڑھ ارشد خان،ایس ایچ او تخت بھائی نور محمد خان اور ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ خان موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین سے اے ایس پی تخت بھائی کی قیادت میں کامیاب مذاکرات کئے  مذاکرات کے بعدروڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ شیرگڑھ کے حدود سید کریم بانڈہ میں مکان خالی کرنے کے تنازعے پر ملزم حسن باچا ولد فضل باچا سکنہ سید کریم بانڈہ شیرگڑھ نے فائرنگ کرکے عبد الحق ولد وزیر سکنہ سید کریم بانڈہ کو شدید زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلس منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال میں دم توڑ دیا  شیرگڑھ پولیس نے مقتول کے بیان نزع کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی-