شیر گڑھ، کورونا وائرس کی چوتھی لہر، متاثرہ افراد کی تعداد 23ہو گئی 

شیر گڑھ، کورونا وائرس کی چوتھی لہر، متاثرہ افراد کی تعداد 23ہو گئی 

  

 شیرگڑھ (نا مہ نگار)  کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے مردان میں 26اور 27جولائی کے دوران کرونا وائرس سے مزید 23افراد متاثر ہو گئے ہیں کرونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو چکا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے کرونا رسپانس انچارج ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے کہا ہے کہ عوام پہلی فرصت میں ویکسین لگائیں کرونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے گئے تو کرونا پر قابو پانا مشکل ہو جائیگا کوئی بھی شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے اور نہ ماسک استعمال کرتے ہیں عید گزرنے کے باوجود بازاروں میں رش روز بروز بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدا را اپنی زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے ایس او پیز پر عمل دارمد کریں بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں 26اور27جولائی کے ریکارڈ کے مطابق کرونا سے مزید 23افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 21سالہ آفتاب احمد28سالہ مسماۃ حلیمہ احتشام 33سالہ مسماۃ سمعیہ بی بی 28سالہ ڈاکٹر کمال خان 30سالہ وقاص خان 28سالہ مسماۃ سونیا بی بی 41سالہ ندیم خان 15سالہ عثمان خان 55سالہ امتیاز خان 67سالہ ضیاء محمد خان 75سالہ گل جمال خان 45سالہ مسماۃ راحت بی بی 50سالہ راد علی خان 60سالہ مسماۃ سلمہ بی بی 40سالہ مسماۃ مسکان بیگم38سالہ لیاقت علی خان 30 مسماۃثمینہ گل 60سالہ مسماۃ فاطمہ بی بی 35سالہ مسماۃ حسینہ بی بی 24سالہ اشفاق احمد خان 60سالہ میاں صاحب جان 46سالہ فیروز خان اور 35سالہ مسماۃ فائزہ گل شامل ہیں کرونا رسپانس کے انچارج ٖڈاکٹر سید قاسم نے کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے پر تشویش کرتے ہوئے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خدا را اپنی زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر ایس او پیز پر عمل شروع کریں ماسک کے بغیر گھروں سے بلاضرورت نہ نکلیں اور حفاظتی ویکسی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -