ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ 

    ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایک میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرپر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت کاروائی روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ سے ملک نے متعلقہ پروفیسر ڈاکٹرکی درخواست پرسماعت کی جس میں خاتون صوبائی محتسب کی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا  درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون ڈاکٹر نے صوبائی محتسب کو درخواست گزار کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی رجسٹرار خاتون صوبائی محتسب کی جانب سے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور خاتون صوبائی محتسب نے 7جولائی کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی طور پر کارروائی کاآغاز کردیا  عدالت خاتون صوبائی محتسب کی جانب سے سات جولائی کو جاری کیا گیا حکم کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک خاتون صوبائی محتسب کو درخواست گزار کے خلاف کاروائی سے روکا جائے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -