4بچوں کی ماں کو7روز میں بازیاب کرانے کا حکم،فریقین کو نوٹس،جواب بھی طلب

  4بچوں کی ماں کو7روز میں بازیاب کرانے کا حکم،فریقین کو نوٹس،جواب بھی طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چار بچوں کی ماں کو7روز میں بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا احاطہ عدالت میں بچے ماں کی تصویر اٹھائے روتے رہے، مسٹرجسٹس انوار الحق پنوں نے پروین بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس اور ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ کو فریق بنایا گیاہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رائے ونڈ پولیس نے دبئی ٹاؤن سے اس کی بیٹی ارشاد بی بی کو اغوا کیا،غیر قانونی طور پر بیٹی کو حراست میں رکھا ہوا ہے، اس کی بیٹی پر کوئی مقدمہ درج نہیں،عدالت سے استدعاہے کہ بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے۔

بازیابی کا حکم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -