پاکستان اور آذربائیجان مذہب، ثقافت، روایات کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں: اسد قیصر
اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان مشترکہ مذہب،اخوت، تاریخ، ثقافت اور روایات کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ سے دونوں ممالک کے میں مابین دوطرفہ باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہارسپیکر قومی اسمبلی نے آذبائیجان کے صدر سے باکو میں صدرتی محل میں ہونیوالی اپنی ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ سپیکرز پہلے سہ فریقی سپیکرز اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان کا دورہ کرنیوالے پاکستان کے پارلیمانی وفد کے ممبران بھی موجود تھے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ توانائی، تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے غیر متزلزل حمایت آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اْنہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا انہوں نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو آرمینیا کیساتھ ہونے جنگ میں فتح پر مبارکباد دی انہوں نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے دونوں ممالک کی وزارت تجارت میں جوائنٹ ورکنک گروپ کی تشکیل دینے کی تجویز دی انہوں نے آذربائیجان کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے اور اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی ساتھ کھڑا ہے اور تمام علاقاتی و عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر نے کہا کہ وہ کورونا وباء کی صورتحال کو بہتر ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کریں گے انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاوں میں اضافے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کیا انہوں نے دونوں ممالک کی ماحولیات کی وزارتوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا قبل ازیں صدرتی محل آمد پر آذربائیجان کے صدرنے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اْنکے ہمراہ اذربائیجان کا دروہ کرنیوالے پارلیمانی کے اراکین کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکی اور اذربائیجان کے ہم منصبوں اور پارلیمانی وفد کے ہمراہ تحریک آزادی اذربائیجان کے شہداء کی یادگار کا دورہ کیا جہا ں پر انہوں نے شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اسد قیصر