مردان،کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے سرگرمیوں کا آغاز

  مردان،کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے سرگرمیوں کا آغاز

  

مردان(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے لئے سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرناشروع کردیئے ہیں اور اب تک دوامیدوار نے کاغذات جمع بھی کرادیئے مردان چھاؤنی میں کل 2وارڈ ز ہیں وارڈ نمبر1 میں ڈیفنس اور گائیڈ محلہ جات شامل ہیں جبکہ وارڈ نمبر2 پی آرسی کالونی پر مشتمل ہے دونوں وارڈوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد2320ہے جن میں مردووٹرز1239جبکہ1081 خواتین ووٹرز شامل ہیں منگل کی شام تک بیس کے لگ بھگ افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کی تھیں  اب دوامیدوار سامنے آئے ہیں جن میں شاکر خان نے وارڈ نمبر ایک جبکہ وحیدخان نے وارڈ نمبر2کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کردایئے ہیں کاغذات نامزدگی کل 29جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -