پشاور، بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم پر کام جاری ہے، اسفندیار خٹک

پشاور، بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم پر کام جاری ہے، اسفندیار خٹک

  

پشاور(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک نے کہا ہے کہ پشاور میں دو بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم پر کام جاری ہے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہے جس میں زیادہ تر کام ہو چکا ہے اور اب فنشنگ ہونی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا. انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے میٹریل کی ٹرانسپورٹیشن بھی متاثر ہوئی تاہم ہماری کوشش ہے کہ دونوں سٹیڈیم بروقت مکمل ہوں اور اس معاملے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ خود دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم سے پہلے مکمل ہوگا ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کرکٹ ٹیم میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی نمائندگی زیادہ ہے یہاں پر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے سٹیڈیم ضروری ہے ان کے مطابق حیات آباد میں واقع کرکٹ سٹیڈیم نہ صرف پشاور بلکہ ضم اضلاع سیے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کیلئے بھی سہولت فراہم کرے گا ایک سوال کے جوال میں اسفندیار خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کرکٹر کی تعداد بھی زیادہ ہے اور اب سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے یہ مطالبہ ہورہا ہے کہ خواتین کیلئے الگ اکیڈیمی ہو تاکہ انہیں کرکٹ کھیلنے کے مواقع میسر ہوسکیں اور ان چیزوں کو یقینی بنانے کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ مختلف النوع منصوبوں پر کام کررہی ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف پی ایس ایل نہیں، ٹی ٹونٹی اور دیگر مقابلے بھی ہوتے ہیں اور پشاور میں حیات آباد اور ارباب نیاز کرکٹ س سٹیڈیم کے بین الاقوامی معیار بننے سے ان مقابلوں کیلئے گرانڈ بھی میسر آسکے گااور بین الاقوامی میچز بھی یہاں پر ہوسکیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -