نوشہرہ کنڈ پارک دریا میں  نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا

  نوشہرہ کنڈ پارک دریا میں  نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کنڈ  پارک دریا میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا ریسکیو نوشہرہ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی نعش کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق  صوابی یارحسین کے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کے جواں سالہ سٹور سپروائزر اشتیاق اٹک حضرت جی بابا مزار کے قریب کنڈ پارک دریا میں نہاتے ہوئے بے رحم موجو کے نظر ہوکر ڈوب گئے ہیں صوابی اور نوشہرہ ریسکیو 1122 کی ماہر ٹیم موقع پر پہنچ گئی نعش کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -