صحت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

 صحت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

  

اسلام آباد (آئی این پی) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبائیں ماضی میں بھی آچکی ہیں ماہرین کا خیال ہے یہ مستقبل میں بھی آئیں گی،ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، ایسے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہونی چاہئیں،ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کیلئے مکمل حل چاہئے۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اسی کی ایک کڑی ہے۔ ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں ایسے وبائی امراض کا تجزیہ کیا جائے اور تمام ڈاکٹر مل کر اس کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے این سی او سی کا قیام ناگزیر تھا کورونا وباء کو روکنے کیلئے فوری طور پر این سی او سی کا مکمل میکنیزم بنایا جائے۔ ہمیں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض کو روکنے کیلئے مکمل حل چاہئے۔ 

 فیصل سلطان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -