مجرم شاہ حسین کی سزا میں کمی چار تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، فیاض الحسن

مجرم شاہ حسین کی سزا میں کمی چار تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا خدیجہ صدیقی کیس میں مجرم شاہ حسین کی سزا پوری کرنے سے قبل رہائی پر بیان سامنے آگیا فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز سے ایک مجرم شاہ حسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہا یہ جا رہا ہے کہ مذکورہ مجرم کو غیر معمولی ریمیشن دے کر رہا کر دیا گیا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جاتی ہے فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ صدر، وزیراعظم، ہوم سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ بھی ریمیشن دینے کا اختیار رکھتے ہیں مجرم شاہ حسین کو مندرجہ بالا ریمیشنز میں سے کوئی بھی ریمیشن نہیں دی گئی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مجرم شاہ حسین کی سزا میں کمی چار تکنیکی بنیادوں پر ہوئی مجرم کو مختلف مشقتیں کرنے، بی اے کرنے، خون دینے اور اچھے چال چلن کی بنیاد پر ریمیشنز دی گئیں ان ریمیشنز کی بنیاد پر مذکورہ مجرم کی سزا میں تقریبا سترہ ماہ کی کمی ہوئی  یہ تمام ریمیشنز آئین پاکستان اور قوانین کے مطابق ہیں۔
فیاض الحسن