سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا سیکرٹری کامرس کی عد م موجودگی پر برہمی کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا سیکرٹری کامرس کی عد م موجودگی پر برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس نے سیکرٹری کامرس کی عد م موجودگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سارے اراکین اتنی دور سے آتے ہیں تو سیکرٹری کیوں نہیں آسکتے؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کامرس کا چیئرمین کمیٹی سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری کامرس کی عدم موجودگی پر اراکین کمیٹی نے اظہار برہمی کیا اور کہاکہ ہم سارے اتنی دور سے آتے ہیں تو سیکرٹری کیوں نہیں آسکتے ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے کہاکہ ایکسپو 2020 کی تیاری کے باعث سیکرٹری کامرس کراچی میں مصروف ہیں سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ اگر آئندہ سیکرٹری کامرس موجود نہ ہوئے تو ہم کمیٹی میں نہیں بیٹھیں گے سینیٹر فدا محمد نے کہاکہ سیکرٹری کامرس کے رویے پر چیئرمین سینیٹ کو لکھیں سینیٹر دنیش کمار، سنیٹر احمد خان، سینیٹر فدا محمد کا سیکرٹری کامرس کی عدم موجودگی پر کمیٹی سے واک آؤٹ کیا چیئرمین کمیٹی کی ہدایت پر سینیٹر محمد قاسم ناراض اراکین کو واپس کمیٹی لے آئے  چیئر مین نے کہاکہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو میں بھی کمیٹی سے واک آؤٹ کروں گا اور آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گا سینیٹر احمد خان نے کہاکہ میں بلوچستان سے کمیٹی کیلئے آیا ہوں اور سیکرٹری کمیٹی غائب ہیں ایسا نہیں چل سکتا سینیٹر فدا محمد او سینیٹر احمد خان نے کہاکہ اگرسیکرٹری کمیٹی کراچی میں مصروف ہیں تو آئندہ کمیٹی کراچی میں رکھ لیا کریں، کامرس منسٹری کی طرف سے ورکنگ پیپر مہیا نہ کرنے پر اراکین کمیٹی برہم ہوگئے۔ سینیٹر فدامحمد خان نے کہاکہ ورکنگ پیپر کمیٹی اجلاس سے کچھ دن قبل مہیا کیا کریں، اجلاس سے چند لمحہ پہلے ورکنگ پیپرز مہیا کرنا آپکی غیر سنجیدگی کو ثابت کرتی ہے۔ 
سینیٹ قائمہ کمیٹی