مسلم لیگ (ن) نے کشمیریوں کے 5سال ضائع کئے،فرخ حبیب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل گیلپ سروے میں 44فیصد لوگوں کی پی ٹی آئی ن لیگ 12فیصد اوپیپلز پارٹی 9فیصد حمایت کی رپورٹ جاری کی تھی،پی ٹی آئی کشمیریوں کی سپورٹ اور ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی،(ن) لیگ نے کشمیریوں کے 5سال ضائع کر دیئے،فاروق حیدر حکومت نے ان پانچ سالوں میں کشمیر کو کیا دیا،پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس مقامی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے امیدواران نے بھی ووٹ لئے ن لیگ کیوں ان ووٹوں کو نظرانداز کررہی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی " را" کے دیہاڑی دارحمداللہ محب سے ملاقاتیں مودی کو گلے لگانا حلف نامے پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جانا آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کے بدلے کشمیر کا سودا کرنے والوں سے کشمیریوں نے حساب برابر کر دیا۔ راجہ فاروق حیدر شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی نواز شریف کی طرح پرچیاں نہیں لے کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہے کہ جہاں ن لیگ والے جیت جائے وہاں الیکشن شفاف اور جہاں ہار جائیں وہاں دھاندلی ہوجاتی ہے ن لیگ کو چاہیے کہ وہ کھلے دل سے انتخابی نتائج کو تسلیم کریں۔
فرخ حبیب