اے این پی اور جمیعت علما ء اسلام ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی بند کرے: حاجی غلام بلور

    اے این پی اور جمیعت علما ء اسلام ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی بند کرے: حاجی ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)اے این پی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ میں اے این پی اور جمعیت علمااسلام کے قائدین سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے خلاف صف ارائی بند ہونی چاہیے جوبات بھی کی جائے وہ ولی خان اور مفتی محمود صاحب نے جو بھائیوں جیسے تعلقات قائم کئے تھے ان دونوں نے حجرہ اور جماعت (مسجد) کو اکھٹا کر دیا تھا ن تعلقات کو برقرار رکھنا چائیے یہ جو ایک دوسرے کے خلاف باتیں ہو رہی ھے اس میں کسی ایک پارٹی کا بھی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ پورے پختون قوم کا نقصان ھوگا دونوں پارٹیوں کو مل کر پختون دشمن استعماری قوتوں کا مقابلہ کرناچائیے تاکہ پختون قوم جس تباہی و بربادی سے ہمکنار ہے اس کو بچایا جا سکے۔آج پاکستان کے اندر پختون قوم کو معاشی و اقتصادی طور پر پسی ہوئی ہے  لاکھ سے زیادہ پختون اپنا گھر بار چھوڑ کر کراچی میں رزق کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں اور اسی طرح بیرون ملک میں بھی ہزاروں پختوں رزق کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں باوجود اسکے کہ پختونوں کی اپنی زمین زخائر سے مالامال ہے بجلی اپنی ھے گیس اپنی ہے تیل اپنا ھے پٹرول اپنا نکل رہا ہمارے پہاڑ قیمتی زخائر سے بھرے پڑے ہے لیکن پھر بھی ہماری بے اتفاقیوں کی وجہ سے قوم ان زخائر سے استعفادہ حاصل نہیں کر سکی -آج افغانستان میں پختونوں کو پختونوں سے لڑایا جا رہا ہے اور پختون قوم  سال سے خاک و خون سے نبر ازما ہے کچھ تو اس قوم کے لیے بھی سوچنا چاہئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -