صوابی،بیوی اور ساس کو  قتل کرنیوالا قاتل گرفتار 

صوابی،بیوی اور ساس کو  قتل کرنیوالا قاتل گرفتار 

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع ٹوپی میں شوہر نے چچا زاد کے ساتھ مل کر بجلی کے بل کے تنازعہ پر سسر کے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل جب کہ بیوی کی چچی کو شدید زخمی کر دیا۔مسماۃ (س) زوجہ جاوید نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر اعجاز، شیراز پسران حمایت خان اور اختر ولد جمعہ خان ساکنان ٹوپی نے سلیم خان ولد دیار خان کے مکان میں مسلح داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسماۃ (ر) زوجہ سلیم خان اور اس کی بیٹی مسماۃ (س) دختر سلیم خان زوجہ شیراز ساکنان ٹوپی جاں بحق جب کہ مسماۃ (س) زوجہ جاوید زخمی ہو گئی۔رپورٹ میں وجہ عناد بجلی کے بل پر تکرار بیان کی ہے۔ ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی ایس پی ٹوپی نے بتایا کہ شیراز نے اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ مل کر اپنے سسر سلیم خان کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -