حکمرانوں نے دھاندلی کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،نیاز علی یوسفزئی

حکمرانوں نے دھاندلی کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،نیاز علی یوسفزئی

  

مردان(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نیازعلی یوسفزئی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر الیکشن چوری ہوگیاہے اور پیپلز پارٹی کی یقینی جیت کو تبدیل کردیاگیاہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے غیور عوام نے تمام تر دباؤ کے باوجود پی پی کے حق میں فیصلہ دیاہے کشمیریوں کے دل بھٹو کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں نیازعلی یوسفزئی نے کہاکہ مخالفین پوری زور لگاکر بھی کشمیریوں کے دلوں سے ذوالفقارعلی بھٹو،بے نظیر بھٹو شہید اور بلاول بٹھو زرداری کی محبت نہیں نکال سکتے انہوں نے کہاکہ پی پی کی جڑیں عوام میں ہیں اورمسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی دنیا معترف ہے انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں نے دھاندلی کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچایاہے اورموجودہ حکمرانوں کے کارنامے تاریخ کے سیاہ باب کے طورپر یادرکھے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -