مردان،کورونا کی چوتھی لہر بے قابو، 24 گھنٹوں میں 3 افراد جاں بحق
مردان(بیورورپورٹ)مردان میں کورونا کی چھوتی لہر بے قابو ہوگئی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3افراد جان بحق ہوگئے شرح 4.6فیصد ریکارڈ کی گئی چوبیس گھنٹوں میں 16کسیز پازیٹیو آگئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹو ں میں ہونے والے ٹسٹوں کے دوران سولہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ331 افراد کے ٹسٹ نیگیٹیو آئے ہیں تین افراد اس وبائی مرض سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے اب تک وباء سے وفات پانے والوں کی تعداد 430ہوگئی ہے۔