خواجہ سراء کا مبینہ طور پر اغواء کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

خواجہ سراء کا مبینہ طور پر اغواء کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور نوتھیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء ساحل عرف پری نے اپنے اوپر ہونیوالے تشدد اور مبینہ  طور پر اغواء کرنے کی کوشش کے خلاف اوزیر علیٰ خیبر پختونخوا اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں ساحل عرف پری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ مردان روڈ نزر ریلوے لائن پر گزشتہ روز شادی کی تقریب میں جلیل گروپ  پشاورنے ہماری بکنکگ کروائی اور ہم پروگرام کرنے گئے خواجہ سراء ساحل نے بتایا کہ دوران پروگرام سید وقاص باچا سکنہ یار حسین دوبیان ضلعی صوابی نے درجنوں مسلح افراد سمیت پروگرام میں اکر مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی  جبکہ مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسکے نشانات میرے جسم پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ اغواء کی کوشش تو نا کام ہوئی البتہ مجھے  ذد و کوب کیا متاثرہ خواجہ سراء نے وزیر اعلیٰ،گورنر اور ائی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -