اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس نے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے تین عدد پستول اور تین ہزار کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملنے والی خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ چمکنی ابراہیم خان نے موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے، کارروائی کے دوران فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان محمد نعیم اسلم، سعید اسلم پسران محمد اسلم اور محمد سفیان ولد بشیر حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین عدد پستول، تین ہزار مختلف بور کے کارتوس اور گیارہ عدد میگزین بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اسلحہ درہ آدم خیل کی جانب سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -