چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کے لئے بڈھ بیر کا دورہ 

چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کے لئے بڈھ بیر کا دورہ 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کے لئے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی بڈھ بیر نور اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے غیر ضروری یوٹرنز کے خاتمے اور بڈھ بیر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سنٹرل میڈیا میں رکھے جانے والے بلاکس اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا جبکہ ڈی ایس پی بڈھ بیر ٹریفک نور اللہ کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لئے کئے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کیا. چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں غفلت نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی ٹریفک سے متعلق مسائل ہوں ٹریفک عملہ اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے تحت کلیئر کی جانیوالی سڑکوں کی نگرانی کریں اور کسی کیساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں نرمی نہ برتی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -