فاٹا انضمام قبائیلوں پر زبردستی مسلط کیا گیا، بالکل نہیں مانتے 

فاٹا انضمام قبائیلوں پر زبردستی مسلط کیا گیا، بالکل نہیں مانتے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جمرود(نمائندہ  خصوصی)فاٹا کو چند مفاد پر ست لوگوں نے قبائیلی عوام سے بغیر صلاح  و مشورکے خیبر پختونخوا  میں ضم کیا ہے جو ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں ہے  اور اس جبر کے خلاف ہر میدان  پر آواز اُٹھائے گے۔ان خیالات کا اظہار  جمرود پریس کلب میں پریس کرتے  ہوئے  قبائیلی تحفظ مومنٹ کے صدر  ابو سفیان نے اپنے دیگر ساتھیوں  کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لئے الگ  صوبہ  چاہتے  ہیں  اور یہ ہمارا حق بھی  ہے اور اگر دوسرے لوگ جو  فاٹا انضمام  کے خلاف وہ بھی اپنے رائے  پیش کرے  اور  پھر جو بھی فیصلہ قبائیلی عوام کرے گا سب کو منظور  ہوگا لیکن  پہلے مشترکہ طور پر  فاٹا انضمام کو دفنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ31جولائی کو  فاٹا انضمام کے خلاف ایک بڑا جلسہ ہوگا جس میں تمام  قبائیل فاٹا انضمام کے خلاف یک آواز ہوکر  اس کو مسترد کرے گا۔جماعت اسلامی کے رہنماء  افراسیاب نے  اس موقع پر کہا کہ ہمیں توقعات  تھے  اب فاٹا میں سب کچھ اس کے بر عکس ہورہا ہین اور حکومت نے  قبائیلوں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے  اس میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام سے ان کا پورا سسٹم تباہ ہوگیا ہے اور اس وقت فاٹا میں افرا تفری کا عالم ہے اور  ہمارے پر امن علاقوں کو بد امنی کے  دلدل میں دھکیل دئیے ہیں جبکہ بے روزگاری  میں مزید اضافہ  ہوا ہے  اور یہاں کے عوام طرح طرح کے مسائل میں ڈوب گئے  ہیں اس لئے ہم  فاٹا انضمام کو نہیں مانتے ہیں اور اسکو ختم کرنے کا بھر پور مطالبہ کرتے ہیں۔