جی ایس پی سٹیٹس سے متعلق بھارتی قیاس آرائیاں بے بنیاد،دفتر خارجہ 

 جی ایس پی سٹیٹس سے متعلق بھارتی قیاس آرائیاں بے بنیاد،دفتر خارجہ 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے جی ایس پی سٹیٹس کی واپسی سے متعلق بھارتی نیو ایجنسی کی قیاس آرا ئیو ں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر نے کہا کہ بھارتی نیوز ایجنسی کی قیاس آرائیاں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ پاکستان  بی ایس پی سے متعلق تمام 27 عالمی کنونشنز پر عمل کر رہا ہے پاکستان اور یورپی یونین میں بذریعہ کثیر الجہتی مکنیزم قریبی روابط ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا مہم جاری رکھے ہوئے یورپی ڈس انفولیب سکینڈل میں بھارتی حکومت  کی پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم سامنے آئی۔

دفتر خارجہ 

مزید :

صفحہ اول -