کشمیر الیکشن مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا: عثمان بزدار

  کشمیر الیکشن مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنی ...

  

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مخالف جماعتوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے - نتائج نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے -ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے -دوسری جانب وزیراعلیٰ بزدارنے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE)بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں بلاکس کا وزٹ اور مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی ہیلپ لائن(080011111) کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مظاہرہ دیکھا۔ وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب طاہر خورشید نے بھی فائرنگ پریکٹس کی۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ بزدارنے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)سیکرٹریٹ کادورہ کیااور مون سون سیزن شجرکاری مہم کے تحت ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے لان میں پودا لگایا۔وزیراعلیٰ نے ا پرنٹس شپ ایکٹ2021کا باقاعدہ اجراء کیا۔انہوں نے کہا کہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جائے گی اورسرٹیفکیشن ٹیوٹا کرے گا۔اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت ملے گی۔پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکل پالیسی کومنظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ٹیوٹا کو ماضی کی حکومتوں نے نظرانداز کیا۔موجودہ حکومت نے ٹیوٹا کے پروگراموں کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا۔ہنر مندنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پرملک کی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بنے گا۔ٹیوٹا کے 403اداروں میں ہر سال 2لاکھ20ہزار طلبہ و طالبات کو ہنرمند بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کے اشتراک سے پنجاب کا پہلا سکل میپنگ پراجیکٹ بھی کامیابی سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی ہے۔ نوجوان نہ صرف ہنر سیکھ رہے ہیں بلکہ انہیں روزگار بھی مل رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔سیالکوٹ میں 17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے۔پنجاب حکومت ٹیوٹا کے اداروں کو پورا سپورٹ کرے گی۔نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے عملی طورپر اقدامات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے کامیاب گریجوایٹس نے ملاقات کی۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -