متعلقہ اداروں کی لاپرواہی اور چشم پوشی، منشیات فروشوں نے قبرستانوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا لیا 

متعلقہ اداروں کی لاپرواہی اور چشم پوشی، منشیات فروشوں نے قبرستانوں کو محفوظ ...

  

  لاہور (رپورٹ،یو نس باٹھ)قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی چشم پوشی اور غفلت لاپرواہی کے باعث منشیات فروشوں نے قبرستانوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا لیا ہے منشیات اور شراب کے نشئیوں نے قبرستانوں میں ڈیرے قائم کر لیے ہیں جہاں منشیات فروش شام ہوتے ہی قبرستانوں میں منشیات فروخت کرنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں پولیس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے شہر کے قبرستانوں کی حدود میں متعلقہ تھانوں کے افسران نے کبھی پولیس اہلکار تعینات نہیں کیا جسکی وجہ سے منشیات فروشوں کے لیے شہر کے قبرستان محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں۔ لاہور پولیس کے سربراہ نے ان باتوں کی سختی سے تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے شہر بھر کے تمام آفیسرز کو ام ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مقدمات درج ہو رہے ہیں،قبرستانوں سمیت شہر بھر میں کسی بھی جگہ منشیات فروشی کا باقاعدہ یا مضبوط اڈا نہیں ہے۔

منشیات فروشی کے اڈے 

مزید :

صفحہ اول -