پی ٹی آئی مافیا کا گند صاف کر رہی ہے، پی پی 38کے الیکشن میں بھی انہیں شکست ہو گی: فردوس عاشق

پی ٹی آئی مافیا کا گند صاف کر رہی ہے، پی پی 38کے الیکشن میں بھی انہیں شکست ہو ...

  

  لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھی مافیا کو شکست ہوگی، پی ٹی آئی مافیا کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے۔ ٹو ئٹر بیان میں فردوس عاشق نے کہا کہ پی پی 38میں بدمعاشی، غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا ہمیشہ کیلئے سورج غروب ہو رہا ہے اور یہ حلقہ بھی کپتان کا ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر شہر اور گاں ترقی کر رہا ہے، سابق حکمرانوں نے برسوں اقتدار کے باوجود پنجاب کے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -