منشیات سمگلر قومی سلامتی کیلئے خطرہ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے: جنرل قمر باجوہ

 منشیات سمگلر قومی سلامتی کیلئے خطرہ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے: جنرل قمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے اور سمگلنگ میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اے این ایف کی پاکستان میں انسداد منشیات آپریشنز اور کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔جنرل باجوہ اے این ایف کے افسران اور عملہ سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات تیار کرنیوالے اور سمگلر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔یہ لوگ انسانیت کے بے رحم دشمن ہیں۔ منشیات سے حاصل آمدنی دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ منشیات ڈیلروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ آرمی چیف نے منشیات سمگلنگ روکنے کے لیے اے این ایف کی کوششوں کو سراہا۔
جنرل باجوہ 

راولپنڈی(آئی این پی)جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ردزنی مفوانیا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال، سیکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے علاقے میں امن اور ترقی میں ادا کئے گئے کردار کو سراہتے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقا ت میں جنرل رُدزنی مفوانیا نے پاک فوج کی پروفیشنلز م کی تعریف کی۔
عسکری قیادت 

مزید :

صفحہ اول -