کشمیر الیکشن میں ہمیں کہیں 50،کہیں 55ووٹ سے ہرایا گیا،رانا ثنا ء اللہ
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، ن لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل گجر کے بیان کی مذمت کی ہے، اسماعیل گجر جیت گئے تھے، لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں، تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔
رانا ثناء