دنیا پاکستان کے اس خیر سگالی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے 

 دنیا پاکستان کے اس خیر سگالی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے 

  

حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت کی طرف سے بہت ہی اچھا اقدام ہے پاکستان کی حکومت کی طرف سے اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے اس اقدام کو تمام ہمسایہ ممالک کی طرف سے بھی سراہا جانا چاہئے حکومت نے یہ قدم اٹھا کر اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو امن کا بہت اچھا پیغام دیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کے اس خیر سگالی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور یقینی طور پر یہ ایک ایسا سٹیپ ہے کہ جس کو ہر سطح پر پذائرئی ملنی چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے تمام ہمسایہ ممالک کی جانب سے بھی ہمارے اس خیر سگالی جذبے کو سراہنے کے بیانات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ اول -