افغانستان کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھ کر از سر نو خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے 

 افغانستان کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھ کر از سر نو خارجہ پالیسی تشکیل دی ...

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوے فوری طور پر پارلیمنٹ میں موجود سب جماعتوں سے مشاورت کرکے ایک متفقہ خارجہ پالیسی تشکیل دی جاے اور اس میں مشاورت سے یہ فیصلہ کیا جاے کہ ہم نے افغانستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کو سامنے رکھ کر اس وقت کیا حکمت عملی طے کرنی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت تمام تر اہم قومی ایشوز کو اسمبلی میں لیکر آے اسمبلی ایک واحد فورم ہے کہ جہاں پر سب کی نمایندگی موجود ہے حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ قومی معاملات کے فوری حل کے لئے قومی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت کرے حکومت آغاز کرے اور افغانستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کو سامنے رکھ کر از سر نو خارجہ پالیسی تشکیل دے۔

چودھری منظور احمد 

مزید :

صفحہ اول -