آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے، جام اکرام 

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے، جام اکرام 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے اور عوام ان انتخابات کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بات آج انہوں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتی ہے۔ملک میں جب بھی شفاف الیکشن ہوں گے پاکستان پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام نااہل تحریک انصاف کی حکومت سے نجات حاصل کرے۔ کیونکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کی وجہ سے بیروزگاری میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ عوام احتیاط کریں اور حکومت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیسز میں مذید اضافے کے باعث مجبورا لاک ڈان کی طرف جانا پڑے گا۔ لاک ڈان کی صورتحال میں بچنے کے لئے ہمیں سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ صرف احتیاط کے ذریعے ہی ہم اس مہلک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔سندھ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچا کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہر صورت اپنی ویکسینیشن کروائیں۔ سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھ کر ہم اس وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -