آزاد کشمیر الیکشن، 4پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری
باغ (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے 4پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل 16شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 42، 134، 135اور 136میں دوبارہ پولنگ 29جولائی کو ہوگی جو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا جب کہ 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ بیگز اور دیگر سامان چھین کر جلایا گیا تھا۔
دوبارہ پولنگ