ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو متفقہ آئین دیا: ذوالفقار افغانی 

ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو متفقہ آئین دیا: ذوالفقار افغانی 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر زوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ زولافقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا،ہزاروں فوجیوں کو بھارت کی قید سے اازاد کرایا، شید بھٹو کو  غدار قرار دینے والے اس ملک کے حقیقی غدار ہیں۔پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری زوالفقار اعوان،صوبائی کونسل کے رکن شوکت اللہ ہمدرد ارو دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امینگنڈا پور نے پی پی پی قائد کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کہہ کر اپان سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کی ہے۔چیف جسٹس  آف پاکستان اور آرمی چیف بتائین کیا ملک کے محسنوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک زیب دیتا ہے؟ زوالفقار افغانی نے کہا  کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بلالول بھتو کی قیادت پر فخر ہے۔ازاد کشمیر میں  مرکزی حکومت کے تمام تر دباو اور دھونس کے باوجودبلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے حکمرانوں کے چنگل سے11نشستیں نکال کر اپنی عوامی قوت کا لوہا منواچکی ہے۔انہوں نے وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف،شیخ رشید اور جنرل مشرف کے بوٹ پالشئے شیخ رشید کس منہ سے بلاول بھتو سے استعفی مانگ رہے ہیں، زوالفقار افغانی نے کہ کہ فواد چوہدری کو حکومتی عہدے کے حصول کے لئے اصف زرداری کے پاوں پڑتے ہوئے دیکھ چکا ہون۔پریس کانفرنس سے موقع پرپی پی پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر نے کنٹومنٹ بورڈ انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پشاور کنٹونمنٹ کے چار نشستون پر بلترتیب عمران خان جدون،نعیم بخش،محمد عثماناور عبداللہ بنگشانتخاب میں حصہ لینگے،انہوں نے کہا کہ پشاور کنٹونمنٹ کی پانچویں نشست کے لئے پارٹی امیدوار کا اعلان کل تک کیا جائیگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھر پور طریقے سے کنٹونمنٹ انتخابات میں حصہ لیگی۔انہوں نے خبردار کیا کہ کسی وزیر کو ان انتخابات میں بدمعاشی کرنے نہیں دینگے۔

مزید :

صفحہ اول -